اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ دھونس دھمکیوں اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے ذریعے جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہیں کر پائے گا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے بہت سے اقدامات انجام دیئے لیکن واشنگٹن نے اب تک ایک بھی عملی قدم نہیں اٹھایا۔
امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے بارہ جون دو ہزار اٹھارہ کو سنگاپور ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا میں قیام امن کی ضرورت پر تاکید کی تھی لیکن محض دس روز کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔
.......
/169